نئی دہلی:بھارت میں ایک افسوسناک واقع پیش آیا جب تین دن سے لاپتہ پانچویں جماعت کی کم سن طالبہ اپنے ہی والدین کے ہاتھوں قتل کردی گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ میرٹھ پولیس نے کہا کہ سنگدل والدین نے اپنے ہی ہاتھوں سے اپنے لخت جگر کو لڑکوں کے ساتھ کھیلنے پر نہر میں دھکیل کر جان سے مار ڈالا۔
پولیس ذرائع کے مطابق کہ تین دن قبل بچی کے والدین نے ننھی طالبہ کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کروائی تھی۔بعدازاں گزشتہ روز والدین نے تحقیقات کے دوران اعتراف کیا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کو خود ہی نہر میں دھکا دے کر قتل کیا۔
تفتیش کے دوران والدین کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی اسکول میں بہت سارے لڑکوں سے بات کرتی تھی، ان کے ساتھ کھیلتی اور نازیبا اشارے کرتی تھی جس پر ہمیں غصہ آگیا اور بچی کو نہر پھینک دیا،
مزید پڑھیں:برطانوی خاتون کا پکوڑوں سے ایسا پیار کہ بیٹی کا نام ہی پکوڑا رکھ دیا