اسرائیل میں ایک عرب شہری کو سوشل میڈیا پر ایرانی پرچم اور سیلوٹ ایموجی پوسٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق، اس شخص نے ایک اسٹاک تصویر شیئر کی تھی جس میں ایرانی پرچم دکھایا گیا تھا اور ساتھ ہی سیلوٹ ایموجی اور ایک ترک ریپر کا گانا ‘الیگل لائف’ پوسٹ کیا تھا۔
سوشل میڈیا پر ایران کو سپورٹ کرنے کے الزام میں پولیس نے اسے دہشت گردی کے اقدامات کی حمایت اور ان سے ہمدردی رکھنے کے شبے میں گرفتار کیا۔
استغاثہ نے عدالت میں اس کے خلاف اعلامیہ جمع کرایا ہے، اور نزارتھ مجسٹریٹ کورٹ نے اس کی حراست میں توسیع کر دی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وہ چند دنوں میں اس کے خلاف فردِ جرم عائد کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
اسرائیلی پولیس نے کہا ہے کہ وہ ہر اس شخص کے خلاف سخت کارروائی کرے گی جو دہشت گرد تنظیموں، دشمن ریاستوں یا ان کے اقدامات کی جنگ کے دوران آن لائن یا کسی اور طریقے سے تعریف یا حمایت کرتا ہے۔