بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سیف علی خان کی صاحبزادی معروف اداکارہ سارہ علی خان نے 2020 کو بدترین سال قرار دیدیا ہے۔
سارہ علی خان نے حال ہی میں اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ ’2020 کا آغاز بریک اَپ سے ہوا تھا اور پھر معاملات مزید بگڑتے چلے گئے۔
سارہ علی خان کا کہنا تھا کہ ’یہ ایک بہت ہی برا سال تھا اور اس کا زیادہ تر حصّہ تو صرف انٹرنیٹ پر ہی گزرا تھا‘۔
بھارتی اداکارہ کا اپنی فلم ’لوو آج کل 2‘ کی ناکامی کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’کبھی کبھی، جب آپ خود یہ جانتے ہوں کہ آپ ٹرولنگ کے مستحق ہیں یا جب آپ سے واقعی کوئی غلطی ہوئی ہو تو آپ کو تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا‘۔
مزید پڑھیں:سارہ علی خان نے لندن میں چھٹیاں منانے کی خوبصورت تصاویر شیئر کردیں
واضح رہے کہ اداکار کارتک آریان مبینہ طور پر سارہ علی خان کے بوائے فرینڈ تھے۔مگر بعد میں دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔