تھوڑی سی جو پی لی ہے، راحت فتح علی خان بات کرتے ہوئے کیوں جھوم گئے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تھوڑی سی جو پی لی ہے، راحت فتح علی خان بات کرتے ہوئے کیوں جھوم گئے؟
تھوڑی سی جو پی لی ہے، راحت فتح علی خان بات کرتے ہوئے کیوں جھوم گئے؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: موسیقی کی دنیا کا بہت بڑا نام معروف گلوکار راحت فتح علی خان دوران گفتگو لڑ کھڑا گئے۔معروف گلوکار کی سوشل میڈیا پر ایک وائرل ہورہی ہے، جس میں وہ بات کرتے ہوئے ڈگمگارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مشہور و معروف گلوکار راحت فتح علی خان کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ حاجی اقبال نغیبی میری جان ہے،میرا نصرت فتح علی خان ہے۔

ویڈیو میں انہوں نے مزید کہا کہ سب جان لو اس سے کوئی بھڑنا نہیں۔ ہم ایک ہیں اور ایک ہی رہیں گے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے سامنے کوئی شخص ہے وہ انہیں کچھ کہہ رہا ہے راحت فتح علی خان وہی جملے دہرا رہے ہیں۔

راحت فتح علی خان کی یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف قسم کے تبصرے سامنے آرہے ہیں، جبکہ راحت فتح علی خان کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اب تک ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:نصرت فتح علی خان کو آج مداحوں سے بچھڑے 25 سال ہو گئے

Related Posts