وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے دورہ امریکا منسوخ کردیا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اقتصادی امور ایاز صادق نے دورۂ واشنگٹن منسوخ کردیا۔

ذرائع وزارتِ خزانہ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اقتصادی امور ایاز صادق نے دورۂ واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے اجلاسوں میں شرکت کرنا تھی۔ تاہم، ملک کی کشیدہ سیاسی صورتحال کی وجہ سے یہ دورہ منسوخ ہوگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دورے میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف حکام اور امریکی ٹریژری ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام سے سائڈ لائن میٹنگ کرنی تھی۔ علاوہ ازیں آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول کے معاہدے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے بھی سائیڈ لائن میٹنگ میں امور زیر غور آنا تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو مراد سعید کی گرفتاری سے روک دیا

ذرائع نے بتایا کہ اب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ،سیکرٹری خزانہ سمیت اقتصادی ٹیم کے دیگر ارکان آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔