ایف آئی اے نے ٹک ٹاکر صندل خٹک کو کیوں گرفتار کیا؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اپنی دوست اور مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ کے ذریعے شہرت پانے والی ٹک ٹاکر صندل خٹک کو مبینہ طور پر ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ صندل خٹک اور حریم شاہ کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد صندل خٹک کا مطالبہ تھا کہ عدالت ایف آئی اے کو حریم شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کرے اور انھیں سیکیورٹی بھی فراہم کرے۔

عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔ تاہم، حال ہی میں آنے سامنے آنے والی خبروں میں بتایا جارہا ہے کہ صندل خٹک کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا۔

صندل خٹک

کرک سے تعلق رکھنے والی صندل خٹک ایک پاکستانی ٹک ٹاکر ہیں جنہیں اپنی متنازعہ دوست حریم شاہ کی وجہ سے شہرت ملی، اُن کا اصل نام صندل شمیم ہے۔

حریم شاہ کیساتھ جھگڑا

ماضی کی بہترین سہیلیاں ایک دوسرے کے خلاف ہوچکی ہیں، رواں سال کے آغاز میں حریم شاہ نے اپنی سہیلیوں صندل خٹک اور عائشہ ناز پر اپنی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کا الزام لگایا تھا۔

صندل خٹک نے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ حریم شاہ نے میرے کیریئر کو نقصان پہنچانے کیلئے خود اپنی ویڈیوز لیک کی ہیں۔

درخواست

صندل خٹک نے رواں ماہ کے آغاز میں حریم شاہ کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کے لیے سیکشن 22 اے کے تحت عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ شاہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اُن کے حوالے سے پروپیگینڈا کررہی ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ ایف آئی اے کو حریم شاہ کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت کی جائے۔

صندل خٹک نے کیا اپیل کی؟

صندل خٹک نے اپنی درخواست میں عدالت سے تحفظ کی استدعا کی تھی۔

ناقابلِ سماعت

دو بار درخواست داخل کرنے کے باوجود عدالت نے ایک بار پھر درخواست ناقابل سماعت ہونے کی بنیاد پر خارج کردی ہے۔

گرفتاری

عدالتی سماعت کے بعد آج اس معاملے میں نئی پیش رفت ہوئی کہ ایف آئی اے نے صندل خٹک کو گرفتار کرلیا۔

Related Posts