ایکس پر Cafe Aylanto کا بائیکاٹ کیوں ٹرینڈ کر رہا ہے؟

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
ایکس پر Cafe Aylanto کا بائیکاٹ کیوں ٹرینڈ کر رہا ہے؟
ایکس پر Cafe Aylanto کا بائیکاٹ کیوں ٹرینڈ کر رہا ہے؟

لاہور میں واقع معروف ریسٹورنٹ سے مبینہ طور پر عمر ڈار کی گرفتاری کے بعد ہیش ٹیگ #BoycottCafeAylanto سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ٹرینڈ کررہا ہے۔

لاہور میں ایک معروف کیفے CafeAylantoتنازعات کی زد میں آگیا ہے،کیونکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن عثمان ڈار کے بھائی عمر ڈار کو مبینہ طور پر ریسٹورنٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

پلیٹ فارم ایکس پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں عمر ڈار کی بیٹی لائبہ ڈار نے الزام لگایا ہے کہ ان کے والد کو ریسٹورنٹ کی انتظامیہ کی ملی بھگت سے “اغوا” کیا گیا ۔

ویڈیو میں، لائبہ نے دعویٰ کیا کہ CafeAylantoنے ان کے والد کی گرفتاری میں پولیس کے لیے سہولت کار کا کردار ادا کیا۔ وہ عوام سے اس واقعے کے ردعمل میں ریسٹورنٹ کا بائیکاٹ کرنے کی پر زور اپیل کرتی یں۔

واضح رہے کہ عمر ڈار کو ایک ہفتہ قبل لاہور کے ایک ریسٹورنٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس کا موقف ہے کہ عمر ڈار اشتعال انگیزی اور ریاست مخالف نعرے لگانے کے پانچ مقدمات میں مطلوب ہیں، ان کے خلاف مئی سے نو مقدمات زیر التوا ہیں۔

ایک ویڈیو پیغام میں عمر ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار نے سنگین دعویٰ کیا ہے کہ ان کے بیٹے کو آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کے لیے اغوا کیا گیا تھا۔