کراچی: انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ کے دوسرے روز قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے کافی دیر تک فیلڈ سے باہر رہنے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم احتجاجاً ٹیسٹ کی قیادت سے کافی دیر تک دستبردار رہے۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب رات کے کھانے کیلئے باہر جاتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو روک لیا گیا تھا۔
وائٹ واش کا خدشہ، پاکستان نے 3وکٹس کے نقصان پر 99 رنزبنا لیے
سکیورٹی اہلکاروں نے یہ کارروائی کھلاڑیوں کی حفاظت کے پیشِ نظر کی تاہم قومی ٹیم کے کپتان کو یہ اقدام پسند نہیں آیا اور بابر اعظم کم و بیش 1 گھنٹے تک میدان سے باہر رہے۔
کرکٹ بورڈ سے تعلق رکھنے والے بعض حکام نے کپتان بابر اعظم کو سکیورٹی صورتحال کے متعلق سمجھایا جس پر وہ میدان میں واپس آئے۔ عارضی طور پر وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بابر اعظم کی جگہ سنبھال لی تھی۔
ابتدائی طور پر یہ بیان سامنے آیا کہ بابر اعظم طبیعت ناساز ہونے کے باعث گراؤنڈ میں نہیں اترے تاہم ڈائریکٹر میڈیا پی سی بی سمیع الحسن برنی نے اس حوالے سے اپنا کوئی مؤقف جاری نہیں کیا، نہ ہی بابر اعظم کی جانب سے کوئی وضاحت کی گئی ہے۔