سوشل میڈیا صارفین فلم ’براہمسٹرا‘ کی پابندی کا مطالبہ کیوں کررہے ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سوشل میڈیا صارفین فلم ’براہمسٹرا‘ کی پابندی کا مطالبہ کیوں کررہے ہیں؟
سوشل میڈیا صارفین فلم ’براہمسٹرا‘ کی پابندی کا مطالبہ کیوں کررہے ہیں؟

ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی نئی فلم ’براہمسٹرا‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کا ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے۔

کرن جوہر کی وی ایف ایکس ایفیکٹ سے بھرپور فلم ’’برہمسٹرا‘‘ میں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں،  فلم میں بِگ بی امیتابھ بچن اور ٹیلی ویژن سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ مونی رائے بھی اہم کردار نبھاتی نظر آرہی ہیں جبکہ کہا جا رہا ہے کہ اس میں شاہ رُخ خان بھی ایک خاص کردار میں دکھائی دیں گے تاہم اسے اب تک راز رکھا گیا ہے۔

فلم کے ٹریلر کے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر بائیکاٹ برہمسٹرا ٹاپ ٹینڈ بن گیا، جس کی کئی وجوہات بتائی جارہی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین فلم کے اُس پر منظر پر سخت تنقید کررہے ہیں، جس میں رنبیر کپور جوتے پہن کر مندر میں داخل ہوتے ہیں کیونکہ ہندو مذہب میں اس عمل کو بالکل ناپسند کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ فلم کے بائیکاٹ کے ٹرینڈ میں مرحوم بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے مداح بھی شامل ہوگئے ہیں۔

Related Posts