بابر اعظم کے مداح ثنا میر پر کیوں برہم ہوئے؟ اصل وجہ سامنے آگئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بابر اعظم کے مداح ثنا میر پر کیوں برہم ہوئے؟ اصل وجہ سامنے آگئی
بابر اعظم کے مداح ثنا میر پر کیوں برہم ہوئے؟ اصل وجہ سامنے آگئی

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے میچ میں فخر زمان کی میچ وننگ پرفارمنس کوخوب سراہا، جس کے باعث بابر اعظم مداحوں کی جانب سے ثنا میر پر تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

ہوا کچھ یوں کہ پنڈی میں دوسرے ون ڈے میچ میں فخر زمان نے شاندار سنچری اسکور کی جس کی بدولت پاکستان کو 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل ہوئی۔ فخر زمان کی اس کارکرگی پر تجزیہ کرتے ہوئے ثنا میر نے کہا کہ فخر زمان ہمیشہ ٹیم کیلئے اچھا اسکور کرتے ہیں۔

سابق کپتان کی یہ ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’ہم آف ائیر بھی یہ بات کر رہے تھے کہ فخر زمان ہمیشہ ٹیم کیلئے رنز کرتے ہیں، اگر وہ سنچری اسکور کرتے ہیں تو ان کا اسٹرائیک ریٹ 100 نہیں بلکہ 125 کا ہوتا ہے جو 350 کے قریب کا ہدف حاصل کرنے میں کافی مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

ثنا میر کا کہنا تھا کہ ’یہی وجہ ہے کہ وہ (فخر) اس ٹیم کیلئے کافی اہمیت رکھتے ہیں، کیوں کہ جہاں ہمارے پاس پہلے ہی ٹیم میں ایسے کھلاڑی ہیں جو run a ball کھیلتے ہیں لہٰذا 300 سے زائد کا ہدف حاصل کرنے میں فخر کا کردار کافی اہم ہوجاتا ہے۔‘

مزید پڑھیں:جنسی ہراسانی کی شکایات کرنے والے پہلوانوں کو پولیس سکیورٹی مل گئی

سابق کپتان نے اپنے تجزیے میں کسی کا نام نہیں لیا تاہم قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے چاہنے والے یہ سن کر آگ بگولہ ہوگئے، اور اپنے طور پر ہی یہ سوچ لیا کہ ثنا کا اشارہ بابر اعظم کی طرف تھا۔ثنا میر پر تاحال تنقید کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

Related Posts