بھارتی اعلیٰ عدلیہ کافیصلہ خوش آئند ہے،وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی اعلیٰ عدلیہ کافیصلہ خوش آئند ہے،وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کاکہنا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے لاکھوں معصوم انسان گذشتہ 43روز سے بدترین کرفیو کا سامنا کر رہے ہیں،بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلےسے پاکستانی مؤقف کی تائید ہوئی۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کاکہنا ہے کہ  مقبوضہ جموں و کشمیر کے لاکھوں معصوم انسان گذشتہ 43روز سے بدترین کرفیو کا سامنا کر رہے ہیں،بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلےسے پاکستانی مؤقف کی تائید ہوئی۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی زیرصدارت مشاورتی کونل برائے امورخارجہ کا9واں اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، سابق خارجہ سیکریٹریز، سفراء، ماہرین بین الاقوامی تعلقات سمیت وزارت خارجہ کے سینیئر حکام نے شرکت کی۔

 وزیر خارجہ نے شرکاء کو اپنے حالیہ دورہ جنیوا اور اس دوران ہونیوالے اعلیٰ سطح کے روابط کی تفصیلات سے آگاہ کیا،  شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے جاری مشترکہ بیان میں 58 ممالک کی واضح حمایت کا سامنے آنا پاکستان کے لیے اور باالخصوص نہتے کشمیریوں کےلئے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نےکہا کہ مقبوضہ کشمیر کے لاکھوں عوام گزشتہ 43 روز سے بدترین کرفیو کا سامنا کر رہے ہیں، بھارتی سپریم کورٹ نےاپوزیشن رہنما غلام نبی آزاد کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے کرفیو زدہ علاقوں کے دورے کی اجازت دےکر خوش آئند فیصلہ دیا ہے۔

اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے معصوم انسانوں کو بھارتی قبضے سے نجات دلانے کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ سفارتی روابط کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Related Posts