آسٹریلیا میں جاری ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن نے محمد وسیم کے ساتھ 100 ڈالر کی شرط لگا لی۔
بدھ کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی ہے جس میں پاکستان ٹیم کے مینٹور اور سابق آسٹریلوی بیٹر میتھیو ہیڈن پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر محمد وسیم سے شرط لگاتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’میں تمہیں 100 ڈالر دوں گا لیکن اس کے لیے آپ کو گیند سٹیڈیم سے باہر پھینکنی ہوگی۔‘
یہ بھی پڑھیں:
ورلڈ کپ وارم اپ میچ، پاکستان اور افغانستان کے مابین مقابلہ بارش کی نذر
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ محمد وسیم کے ساتھ نسیم شاہ بھی اس شرط میں شامل ہو جاتے ہیں۔
محمد وسیم نے میتھیو ہیڈن کی شرط کو قبول کرتے ہوئے گیند کو زور سے پھینکا لیکن بدقسمتی سے گیند برسبین میں واقع گابا کے تاریخی سٹیڈیم سے باہر نہ جا سکی جس پر میتھیو ہیڈن اپنے ڈالر بچ جانے پر خوشی کا اظہار کرتے رہے۔
Mohammad Wasim accepts the throw challenge from Matthew Hayden and Naseem Shah ☄️#WeHaveWeWill | #T20WorldCup pic.twitter.com/beMX1Uh0Jn
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 19, 2022