کراچی واٹر بورڈ کی خاتون ایم ڈی کی مدت مکمل، اگلا ایم ڈی کون ہو گا؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ (ادارہ فراہمی و نکاسی آب کراچی) کی پہلی خاتون منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) فریدہ سلام رواں ہفتے 17 جون کو ریٹائرڈ ہو جائیں گی، جس کے بعد ادارے کا سربراہ کون ہو گا، اس پر افسران کے مابین بھی چہ می گوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔

واٹر بورڈ کی موجودہ قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر(ایم ڈی) فریدہ سلام رواں ہفتے19جون کو اپنی مدمت ملازمت مکمل کرکے ریٹائرڈ ہو جائیں گی، 25مارچ کو سروسزجنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈیپار ٹمنٹ حکومت سندھ کی جانب سےسپریم کورٹ کے حکم پر واٹر بورڈ کی سینئر ترین چیف انجینئر(سول) فریدہ خاتون کو واٹر بورڈ میں ایڈہاک ایم ڈی تعینات کیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ کے حکم پر ادارے کے سابق ایم ڈی اسداللہ خان کو ہٹایا گیا تھا، جس کے بعد وہ گزشتہ ماہ اپنی مدمت ملازمت مکمل کرکے ریٹائرڈ ہو گئے تھے، تاہم اب 19جون کو موجودہ ایم ڈی کی ریٹائرڈ منٹ کے بعد ادارے کے سب سے سینیئر سول انجنیئر ایوب شیخ اور دوسرے نمبر پر ظفر پلیجو ہیں،  ایوب شیخ اس وقت ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سروس اور ظفر پلیجو 65ایم جی ڈی پروجیکٹ کے ڈائریکٹر ہیں۔

ادارے میں 20جون کو کون ایم ڈی ہو گا اس حوالے سے افسران کے مابین قیاس آرائیاں جاری ہیں، بعض افسران کو ماننا ہے کہ ایوب شیخ ہونگے، جبکہ بعض افسران کا کہنا ہے کہ ایوب شیخ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق بنائے جاسکتے ہیں مگر افسران کے ساتھ بہتر تعلقات نہ ہونے، حکومت سندھ کے ساتھ بھی اچھے”مراسم” نہ ہونے کی وجہ سے ایوب شیخ نہیں چل سکیں گے تاہم پی ڈی KWSSIPسید صلاح الدین احمد اور ڈی ایم ڈی فنانس رفیق قریشی کو بھی چارج دینے کے ا مکانات ہیں۔

واضح رہے کہ واٹر بورڈ میںوورلڈبینک کے تعاون سے جاری منصوبے(کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی) کے بعد اور واٹر بورڈ ایکٹ میں ترمیم کے بعد ادارے کا سربراہ چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) یا منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) ہو گا۔ جس کی اسامی پر بھرتی کیلئے بین الاقوامی و قومی سطح کے اخبارات میں اسامی مشتہر کی جائے گی۔ جس میں سرکاری کے ساتھ پرائیویٹ سیکٹر سے بھی کوئی بھی ماہر اور متعلقہ تحربے کا حامل شخص بھرتی ہو سکے گا ۔

ورلڈ بینک سے ہونے والے معاہدے کے مطابق ادارے کے سربراہ چیف ایگزیکٹیو آفیسر /منیجنگ ڈائریکٹر کی اسامی مشتہر کر کے تعیناتی کیلئے واٹر بورڈ کے ایگزیکٹیو بورڈ کے سیکرٹری کی جانب سے اشتہار جاری کیا گیا تھا جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے اشتہار اور ترمیمی اشتہار جاری کئے جا چکے ہیں جن پر درجنوں خواہشمند افسران ریٹائرڈ افسران نے کاغذات جمع کرائے ہیں جن کی سکروٹنی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واٹر بورڈ کے ایگزیکٹیو بورڈ کی جانب سے امیدواروں کو تقریباً شارٹ لسٹ کیا جا چکا ہے جن کے بعد بورڈ ہی ان کے انٹرویو کرے گا۔ جس کے بعد چیئرمین اور ڈیپارٹمنٹ سے سمری وزیر اعلی کو بھیجی جائے گی اور وزیر اعلی اس سمری کو کیبنٹ میں رکھیں گے، جہاں سے منظوری کے بعد چیف سیکرٹری نوٹی فکیشن جاری کریں گے۔

سی ای او/ ایم ڈی کے امیدواروں میں سابق ایم ڈی اسد اللہ خان، ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سروسز ایوب شیخ سمیت دیگر افسران شامل ہیں، تاہم ایوب شیخ کو ناقص و غیر تسلی بخش کارکردگی کی وجہ سے KWSSIP کی ڈائریکٹر شپ سے بھی ہٹایا گیا تھا جس کی وجہ سے ان کو سی ای او بنائے جانے کے امکانات کم ہیں۔

Related Posts