نئی پاکستانی سیریز میں فاطمہ جناح کا کردار کون ادا کرے گا؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نئی پاکستانی سیریز میں فاطمہ جناح کا کردار کون ادا کرے گا؟
نئی پاکستانی سیریز میں فاطمہ جناح کا کردار کون ادا کرے گا؟

تقسیم ہند اور تاریخی شخصیت مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی زندگی پر ایک نئی سیریز جاری کی جارہی ہے، جس کی کاسٹ کے لیے مداح بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ سجل علی جَلد ہی اس نئی سیریز میں مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔

اس مذکورہ سیریز کے تین سیزن ہوں گے، سجل علی دوسرے سیزن میں نظر آئیں گی، پہلے سیزن میں فاطمہ جناح کا بچپن، جوانی اور قیام پاکستان سے قبل ہندوستان کے حالات بھی دکھائے جائیں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سیریز کا ہر سیزن 15 اقساط پر مشتمل ہوگا جبکہ سیریز کی پہلی قسط رواں ماہ 14 اگست کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

محترمہ فاطمہ جناح اور تقسیمِ ہند سے متعلق اس سیریز کی کہانی کو دانیال افضل نے تحریر کیا ہے اور وہ خود ہی اس سیریز کے ہدایتکار بھی ہیں۔

سیریز کے تیسرے اور آخری سیزن میں پاکستان بننے اور فاطمہ جناح کی وفات تک کے مناظر دکھائے جائیں گے، جس میں سمیعہ ممتاز فاطمہ جناح کا کردار ادا کریں گی۔

یہ بھی امکانات ہیں کہ پاڑی گرل دنانیر مبین بھی اس سیریز کا حصہ ہوں گی۔

واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سیریز کو ابتدائی طور پر او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کیا جائے گا جبکہ ٹی وی چینل پر بھی ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

Related Posts