پی ایس ایل 8 کا تاج کس کے سر پر سجے گا؟ فیصلہ آج ہوگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 8 کا فیصلہ کن معرکہ آج لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پی ایس ایل کا فائنل مسلسل دوسرے سال لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں میں سے جو بھی ٹیم فائنل میں فاتح ٹھہرے گی اُس کے سرپر پی ایس ایل کا تاج دوسری بار سجے گا۔

چیمپئن ٹیم کو خوبصورت ٹرافی کے علاوہ 12 کروڑ روپے کی خطیر انعامی رقم ملے گی جبکہ رنرز اپ کو 4 کروڑ 80 لاکھ روپے ملیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

بابراعظم ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچز کے لیے فٹ نہیں،ہربھجن سنگھ

گزشتہ روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کے دوسرے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 4وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

Related Posts