کراچی میں قتل ہونے والا آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کون تھا؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے علاقے صفورا چورنگی کے قریب سے ملنے والی لاش کی شناخت شاہزیب کے نام سے ہوئی جو حیدرآباد کا رہائشی اور ایک بچے کا باپ تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ شاہزیب کے قتل میں خاتون سمیت کئی افراد کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔

گزشتہ روز صفورا چورنگی کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی تھی، جبکہ لاش کے قریب سے گاڑی بھی ملی، تاہم قتل کی وجہ اور لاش کی شناخت نہ ہوسکی تھی۔

مقتول کون تھا؟

ایس ایچ او سچل اورنگزیب خٹک کے مطابق صفورا چورنگی کے قریب سے گزشتہ شب ملنے والی لاش کو 27 سالہ شاہزیب کے نام سے شناخت کر لیا گیا ہے اور مقتول کے والد نے بتایا ہے کہ ان کا بیٹا آن لائن ٹیکسی چلاتا تھا اور وہ ان سے مسلسل رابطے میں تھا۔

مشن سیمی فائنل: وسیم اکرم بھی ٹیم کی مدد کیلئے میدان میں آگئے۔۔۔

ایس ایچ او سچل اورنگزیب خٹک کے مطابق شاہزیب کے قتل میں خاتون سمیت کئی افراد کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں، مقتول شاہزیب کی ڈیڑھ سال قبل شادی ہوئی تھی اور وہ ایک بیٹے کا باپ تھا۔

شاہزیب کے قتل کا مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف سچل پولیس نے درج کر لیا ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف پہلووں سے تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ ورثاء مقتول کی لاش قانونی کارروائی کے بعد حیدرآباد لے کر روانہ ہوگئے۔

Related Posts