پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ خواجہ آصف اور مریم نواز کی کوشش ہے کہ مذاکرات کو ناکام بنایا جائے، ہم جو کچھ کر رہے ہیں، پاکستان کے لیے کر رہے ہیں۔
خواجہ آصف اور مریم نواز کے بیان پر ردعمل میں اسد قیصر نے کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے ہماری کمٹمنٹ ہے، حکومت کے مختلف دعوے آ رہے ہیں، مریم نواز اور خواجہ آصف کی باتوں پر افسوس ہے۔
اہل اسلام کیلئے خوشخبری! پاکستان میں مصر کی الازہر یونیورسٹی کے کیمپس کے قیام کا اعلان
انہوں نے کہا کہ ہمیں کہا جاتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ٹویٹ کر رہے ہیں، 26 نومبر کو ہمیں بنیادی حق سے روکا گیا، ہم مظلوم ہیں، ہمارے ساتھ ظلم ہوا ہے، نہتے شہریوں پر گولیاں چلائی گئیں، 9 مئی کے حوالے سے بھی ہم مظلوم ہیں۔
تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو ملٹری کورٹس میں سزائیں دی گئیں، سویلین کو کسی صورت ملٹری کورٹس سے سزائیں نہیں ہوسکتی ہیں۔
اسد قیصر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ملک میں آئین کی حکمرانی ہو، عدلیہ آزاد ہو، ملک میں سول سپرمیسی ہو اور مضبوط پارلیمنٹ ہو، ملک کو حقیقی معنوں میں عوام کی مرضی کے مطابق چلایا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کی خاطر ایک قدم آگے بڑھنے کی کوشش کی ہے، ہم کسی خوف میں مبتلا ہیں نہ ہم کسی سے ڈر رہے ہیں، ہم نے اپنے تحفظات کو پاکستان کی خاطر کو پیچھے کیا ہے۔