سر سے پیر تک مکمل پردے میں محجوب یہ خاتون نینو ٹیکنالوجی میں دنیا کی دوسری بڑی سائنس دان پروفیسر ہیں۔ آئیے ذرا ان کے کام کا تعارف حاصل کرتے ہیں۔
ان کا نام پروفیسر ڈاکٹر نجلا الردادی ہے۔ ان کا تعلق سعودی عرب سے ہے۔ سائنس کی دنیا میں امریکا کی بڑی یونیورسٹی اسٹینفورڈ یونیورسٹی مسلسل دو سال سے انہیں انعام کا حقدار ٹھہرا رہی ہے۔
جاپان کا طالبان حکومت کو کروڑوں ڈالر کی بھاری امداد دینے کا اعلان
غیر نامیاتی کیمسٹری اور نینو ٹیکنالوجی کی یہ قابل ترین پروفیسر گرین نینو ٹیکنالوجی کے لیے مرکبات تیار کرنے میں مہارت رکھنے کے ساتھ ساتھ انہیں اپلائی کرنے کے حوالے سے کئی پیٹنٹ رکھتی ہیں۔
سادہ زبان میں کہا جائے تو نینو ٹیکنالوجی انتہائی باریک اور ننھے ننھے آلات یا مشین بنانے کی ٹیکنالوجی کو کہا جاتا ہے، ڈاکٹر نجلا اسی ٹیکنالوجی کی ماہر پروفیسر ہیں۔
ڈاکٹر نجلا نے کھجوروں سے کینسر کا علاج بھی دریافت کیا ہے۔ وہ رواں سال سعودی عرب کی شہزادی نورہ بنتِ عبد الرحمن یونیورسٹی سے ایوارڈ حاصل کرچکی ہیں۔ اس کے علاوہ بھی وہ کئی ایوارڈ رکھتی ہیں۔
ڈاکٹر نجلا سعد مدینہ منورہ کی طیبہ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف سائنس کی استاد ۔ہیں۔ انہوں نے کنگ عداالعزیز سٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی سے پروانہ¿ ایجاد حاصل کرلیا
ڈاکٹر نجلا کا کہنا ہے کہ انہوں نے کھجوروں کے ذریعے کینسر کا جو علاج تیار کیا ہے وہ فطری علاج ہے۔ اسکے منفی اثرات نہیں۔ اسے ماحول دوست علاج کہا جاسکتا ہے۔ سستا ہے ، محفوظ ہے ۔ ڈاکٹر نجلا 2016ءمیں اپنی ایک اور ایجاد پر بھی کنگ عبدالعزیز سٹی برائے سائنس وٹیکنالوجی سے پروانہ¿ ایجاد حاصل کرچکی ہیں۔ انکے مضامین سائنسی مجلات میں شائع ہوتے رہتے ہیں۔