تنویر نانڈلا کون ہیں اور وہ انصاف کیوں مانگ رہے ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی بلاگر اور فری لانسر تنویر نانڈلا کا دعویٰ ہے کہ انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور اسی سلسلے میں اُن کے خاندان پر حملے بھی کیے جارہے ہیں۔

تنویر نانڈلا نے سوشل میڈیا پر اپنے خلاف ہونے والے مظالم کے لیے انصاف کے حصول کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے ایک مقامی سیاستدان پر ملتان میں اپنی آبائی زمینوں پر قبضے اور اپنے خاندان کے خلاف بے بنیاد مقدمات چلانے کا الزام لگایا۔

تنویر نانڈلا نے دعویٰ کیا کہ ایک مقامی سیاستدان نے میرے بھائی پر قاتلانہ حملہ کیا اور اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ اُن کی جانب سے ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے جس میں ایک نوجوان کو کھیت میں بہت سارے لوگ تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ افراد جدید ہتھیاروں سے لیس تھے جنہوں نے ہماری زمینوں میں داخل ہوکر فائرنگ کی اور میرے بھائی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

فری لانسر کے مطابق گزشتہ سال ان کے بھائی کے خلاف جعلی ایف آئی آر درج کی گئی تھی اور اُن پر قاتلانہ حملہ کیا تھا جس میں وہ بچ گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ ایک سال سے لاہور، اسلام آباد اور ملتان کے مختلف اداروں میں جارہے ہیں لیکن کہیں پر بھی اُن کی بات نہیں سنی جارہی ہے۔

تنویر نانڈلا نے مزید کہا کہ میں قانونی جنگ لڑ لڑ کر تھک گیا ہوں۔ میرا بڑا بھائی اس وقت نشتر ہسپتال میں زندگی موت کی جنگ لڑرہا ہے۔ مجھے نہیں سمجھ آرہی میں کہاں جاؤں، کس کے در پر دستک دوں، انصاف کہاں سے لوں؟ 

سوشل میڈیا پر اُن کی اس پوسٹ کے بعد #JusticeForTanveerNandla ٹرینڈ کررہا ہے اور صارفین کی جانب سے اُن کیلئے انصاف کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے۔

Related Posts