سیلاب زدگان کی مدد کرنے والی بہادر خاتون قرۃ العین وزیر کون ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیلاب زدگان کی مدد کرنے والی بہادر خاتون قرۃ العین وزیر کون ہیں؟
سیلاب زدگان کی مدد کرنے والی بہادر خاتون قرۃ العین وزیر کون ہیں؟

ملک میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی ہے جس کی وجہ سے کئی دیہاتوں اور شہروں میں سیلاب آگیا ہے۔

سیلاب زدہ علاقوں میں صورتحال بہت زیادہ خراب ہے، سیلاب کے نتیجے میں سینکڑوں افراد، لاکھوں جانور اور اربوں روپے کے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے۔

خیبرپختونخوا بھی سیلاب کی وجہ سے بہت بری طرح متاثر ہوا ہے، گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے مقامی لوگوں کو جلدازجلد شہر خالی کرنے کاحکم دیا کیونکہ دریائے کابل سے انتہائی اونچے درجے کا سیلاب نوشہرہ سے ٹکرانے والا ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) نوشہرہ قرۃ العین وزیر کی سربراہی میں انتظامی مشینری فوری طور پر متحرک ہوگئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرقرۃ العین وزیر نے خود گھر گھر جا کر شہریوں کو آنے والی آفت سے آگاہ کیا۔

اس تمام عمل کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی اور اُن کے امدادی کاموں کی نگرانی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ انہوں نے نوشہرہ کے لوگوں سے مسجد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اہل خانہ کےہمراہ گھر خالی کر دیں۔

انہوں نے دیہاتوں میں رہائش پذیر لوگوں کو باحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کرنے کیلئے کئی گھنٹوں کا سفر کیا، اُن کے اس حسن اخلاق سے سوشل میڈیا صارفین کافی متاثر ہوئے اور اکثریت نے اُن کے اس عمل کی تعریف کی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق قرۃ العین وزیر نے کئی لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا ہے اور امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔

Related Posts