میڈم ویب رواں برس 14فروری کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جانے والی فلم ہے جس میں مرکزی فنکارہ کو ایک اچھوتا کردار دیا گیا ہے۔
کسنڈرا ویب جسے میڈم ویب کہا جاتا ہے، اس کے بارے میں زیادہ معلومات دستیاب نہیں، تاہم میڈم ویب میں مرکزی کردار ڈکوٹا جانسن کو دیا گیا ہے جنہیں کم و بیش 10 سال قبل بھی شیڈز آف گرے میں ایک اہم کردار کیلئے منتخب کیا گیا تھا۔
میڈم ویب
مارول سپر ہیروز کا حصہ لگنے والی میڈم ویب ایک الگ قسم کی سپر ہیروئن کی داستان پر مبنی فلم ہے جس کے کرشمہ ساز کمالات اسے دیگر ہیروز سے الگ اورمنفرد ظاہر کرتے ہیں۔
سسپنس اور تجسس سے بھرپور فلم میں کسنڈرا ویب کا کردار متعارف کرایا گیا ہے جو مین ہٹن میں طبی کام کرتی ہے اور کرشماتی صفات کی حامل نظر آتی ہے۔
اپنے ماضی کے متعلق انکشافات کا سامنا کرتے ہوئے میڈم ویب کو3 نوجوان خواتین سے تعلق قائم کرنا پڑتا ہے جو آگے چل کر طاقتور کردار ادا کرتی نظر آتی ہیں۔
کاسٹ
فلم کی کاسٹ میں ڈکوٹا جانسن کے علاوہ سڈنی سوینی، سیلسٹ او کونر، آئزابیلا مرسیڈ، طاہر رحیم، مائیک ایپس، ایما رابرٹس اور ایڈم اسکاٹ بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔
ایم سی یو سے تعلق؟
میڈم ویب سونی کی ملکیت ہے جو سونی کے درونِ خانہ متصل اسپائیڈر مین یونیورس (ایس ایس یو) سے تعلق رکھتی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ اس کا ایم سی یو کینن سے کوئی تعلق نہیں۔
اس کے باوجود فلم میں مارول سینمیٹک یونیورس (ایم سی یو) کے متعدد حوالے اور تعلقات ظاہر کیے گئے ہیں جیسا کہ دیگر ایس ایس یو فلموں نے ماضی میں کیا ہے۔