ماہرہ خان کیساتھ ’رضیہ‘ میں مرکزی کردار کون ادا کریگا؟

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

معروف اداکارہ ماہرہ خان بہت جلد ڈرامہ سیریل رضیہ کے ساتھ ٹی وی اسکرین پر واپسی کررہی ہیں۔

اداکارہ نے چند روز قبل ڈرامے کے سیٹ سے لی گئی اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی۔ اداکارہ کی تصویر کو دیکھ کر ڈرامے کی کہانی دیگر کہانیوں سے کافی مختلف لگ رہی ہے اور اداکارہ کا کردار بھی اُن کے دیگر ڈراموں سے کافی مختلف لگ رہا ہے۔

Male Lead of Mahira Khan's Drama Revealed

رپورٹس کے مطابق ڈرامہ سیریل رضیہ میں ماہرہ خان کے ہمراہ محب مرزا مرکزی کردار اداکریں گے، محب مرزا نے اپنی انسٹا اسٹوری میں مداحوں کو رضیہ میں شامل ہونے کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ ایک ضروری کہانی۔

یہ بھی پڑھیں:

ناظرین تیرے بن کی حالیہ قسط سے ایک بار پھر مایوس، ڈرامے کا نام ’ٹریش بن‘ تجویز کردیا

کام کے محاذ پر ماہرہ خان اور اداکارہمایوں سعید ایک نئے پراجیکٹ ’آج رنگ ہے‘ پر ساتھ کام کررہے ہیں۔

ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں بننے والے پراجیکٹ کو نیشنل ایوارڈ یافتہ مصنف زنجبیل عاصم نے تحریر کیا ہے۔ اس سے قبل ہمایوں سعید اور ماہرہ خان آخری بار فرحت اشتیاق کے تحریر کیے گئے ڈرامے بن روئے میں نظر آئے تھے۔