آج صبح سے ہی سوشل میڈیا پر معروف گلوکار علی سیٹھی کی اپنے دیرینہ دوست سلمان طور کے ساتھ شادی کی افواہیں زیر گردش ہیں۔
اگر سوشل میڈیا پر زیر گردش یہ افواہ درست ہے تو یہ پہلی ہم جنس پرست شادی ہوگی جس میں پاکستان کی مشہور شخصیت شامل ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پرعلی سیٹھی، نجم سیٹھی ، پسوڑی اورLBGTQ+ کے ہیش ٹیگز ٹرینڈ کررہے ہیں۔ علی سیٹھی کی سلمان طور سے شادی کی خبر نے پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کو برہم کردیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت کی جانب سے یہی سوال کیا جارہا ہے کہ سلمان طور کون ہیں؟
علی سیٹھی
علی سیٹھی کا شمار پاکستان کی مشہور شخصیات میں ہوتا ہے۔ وہ معروف سیاسی شخصیت نجم سیٹھی کے بیٹے اور اداکارہ میرا سیٹھی کے بھائی ہیں۔ گلوکار کو آفیشل وکی پیڈیا پیج پر ہم جنس پرست قرار دیا گیا ہے اور اُن کا شمار پاکستان کے اُن چند فنکاروں میں ہوتا ہے جو کھل کر ہم جنس پرست ہونے ک اعتراف کرتے ہیں۔
علی سیٹھی کو واشنگٹن پوسٹ نے ایک ”Queer“ قرار دیا تھا جو کہ 19ویں صدی میں ہم جنس پرستوں کیلئے ہتک آمیز اصطلاح رہی ہے۔ حالانکہ موجودہ دور میں ”Queer“ ایسے شخص کو کہا جاتا ہے جو جنس پراتفاق نہ رکھتا ہو۔
سلمان طور کون ہیں؟
40 سالہ سلمان طور پاکستانی نژاد امریکی ہیں۔ وہ پیشے کے لحاظ سے پینٹر ہیں۔ ان کے کاموں میں جنوبی ایشیائی پیدائشی نوجوانوں کی تصوراتی زندگی کی عکاسی کی گئی ہے، جو جنوبی ایشیا یا نیویارک شہر کے تصوراتی ماحول میں قریب سے دکھائی دیتی ہے۔ وہ نیویارک میں رہتے ہیں۔
سلمان طور کا علی سیٹھی سے تعلق کا اعتراف
2022 میں دی نیویارکر کے ایک مضمون میں سلمان طور نے کھلے عام کہا تھا کہ وہ 2004 کے موسم گرما میں لندن گئے تھے۔ اُن کے جاننے والے کلیان، سیٹھی، اعزازالدین اور طور سب اس وقت ڈیٹنگ کررہے تھے لیکن اس وقت اُن کا علی سیٹھی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں تھا۔
تاہم چھ سال کا عرصہ گزرنے کے بعد انھیں یہ احساس ہوا کہ اُن کا علی سیٹھی سے مختلف قسم کا رشتہ ہے ۔ اگرچہ وہ نیویارک کے مختلف اپارٹمنٹس میں رہتے ہیں لیکن ان کے درمیان رشتہ بہت گہرا ہے۔
شادی
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس سے لی گئی معلومات کے مطابق پسوڑی گلوکار علی سیٹھی نے اپنے دیرینہ دوست سلمان طور سے نیویارک میں منعقدہ ایک تقریب میں شادی کرلی ہے اوریہ اس طرح پاکستان کی پہلی ہم جنس پرستوں کی شادی بن گئی ہے جس میں پاکستان کی مشہور شخصیت شامل ہے۔