حیدر علی نے کراچی کنگز کی دوسری شکست کا ذمہ دار کس کو ٹھہرایا؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 میں ہوم گراؤنڈ پر کراچی کنگز کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے حیدرعلی نے کہا کہ دو میچ ضرور ہار گئے لیکن کوشش ہے کم بیک کریں، ہوم گراؤنڈ پر باقی دو میچز ہمارے لیے بہت اہم ہیں، پوری کوشش ہوگی دونوں میچز جیتیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں کبھی بھی کوئی نمبر مل جاتا ہے، جس نمبر پر جگہ ملے گی، میں پرفارم کروں گا، ٹیم جس نمبر پر بھیجے میں تیار ہوں، مجھے کسی بھی نمبر بھیجیں ہدایت یہ ہوتی ہے کہ اپنی بیسٹ کرکٹ کھیلیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ڈھیر کرنے والے احسان اللہ کون ہیں؟

حیدر علی کا کہنا تھا کہ دو اوورز پہلے اسلام آباد نے ہدف مکمل کیا، میچ میں ایسا ہوتا رہتا ہے، ڈیو فیکٹر تھا ہوسکتا ہے اس وجہ سے زیادہ اچھی بولنگ نہیں ہوسکی، کھلاڑی کوشش کرتا ہے، کوئی بھی یہ نہیں چاہتا رنز کم بنائے۔

ان کا کہنا تھا کہ منیجمنٹ کی جانب سے مکمل سپورٹ ہے، وسیم اکرم بھائی بہت کچھ سکھاتے ہیں، انہوں نے نیچرل گیم کھیلنے کا کہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

Related Posts