پنجاب میں سرعام برہنہ کرکے تشددکا نشانہ بننے والی 4خواتین کون تھیں، حقیقت سامنے آگئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Who are 4 women who were publicly stripped in Faisalabad?

فیصل آباد: دکانداروں کی جانب سے سرعام برہنہ کرکے تشددکا نشانہ بننے والی 4خواتین کے حوالے سے ایم ایم نیوز نے تفصیلات حاصل کرلیں، واقعہ کے حوالے سے اہم انکشافات بھی سامنے آگئے۔

مقدمہ کی مدعیہ آسیہ بی بی زوجہ بہادرکا کہنا ہے کہ میں محلہ رشید آباد چک نمبر123 ج ب کی رہائشی ہوں اور گلیوں میں ردی کاغذات اور گتہ وغیرہ جمع کرکے گزراوقات کرتی ہوں۔

مزید پڑھیں:پنجاب میں 4 خواتین پر سربازار برہنہ کرکے تشدد، شرمناک ویڈیوز وائرل

گزشتہ روز مورخہ 6 دسمبر 2021 کو میں اور میرے ساتھ ناصرہ ، صائمہ اور ناصرہ یوسف چوک باوا چک مارکیٹ میں رد جمع کررہی تھیں کہ پیاس لگنے پر ہم چاروں عثمان الیکٹرک اسٹور گئیں اور پانی مانگنے پر دکانداروں نے شور شرابہ اور ہمیں تشدد کا نشانہ بناناشروع کردیا۔

آسیہ بی بی کے مطابق ملزمان نے چاروں خواتین کو برہنہ کرکے بازار میں گھسیٹنا شروع کردیا اور تقریباً ایک گھنٹہ تک چاروں خواتین کو مارتے پیٹتے رہے اور برہنہ ویڈیوز بھی بناتے رہے۔

پولیس اسٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم

مدعیہ کے مطابق واقعہ کی اطلاع پاکر ہماری ایک ساتھی ناصرہ کے والد اور موقع پر موجود راہ گیروں نے ہماری جان بخشی کروائی۔

متاثرہ خواتین کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ سخت زیادتی ہوئی ہے، پولیس حکام واقعہ میں ملوث ملزمان کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کرکے ہمیں انصاف فراہم کریں۔

Related Posts