پی ایس ایل 8 کے پوائنٹس ٹیبل پر کونسی ٹیم کس پوزیشن پر؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز پہلی پوزیشن پر براجمان ہے جبکہ ملتان سلطان دوسرے اوراسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔

پی ایس ایل کی جانب سے جاری کردہ پوائنٹس ٹیبل کے مطابق لاہور قلندرز 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ لاہور قلندرز کی ٹیم اب تک 6 میچز کھیل چکی ہے جس میں سے اس نے 5 میں فتح حاصل کی جبکہ صرف ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پرملتان سلطان کی دوسری پوزیشن ہے، ٹیم نے اب تب 6 میچز کھیلے ہیں جن میں سے اسے 4 میں کامیابی اور 2میں شکست کا سامنا کرنا پڑاہے۔

یہ بھی پڑھیں:

آل راؤنڈر ندا ڈار کو پاکستان ویمن ٹیم کی قیادت سونپنے کا فیصلہ

اسی طرح اسلام آباد یونائیٹڈ اب تک 5 میچز کھیل چکی ہے جس میں سے اس نے 3 میں فتح حاصل کی اور 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

پشاور زلمی اب تک 6 میچز کھیل چکی ہے جس میں سے اسے 3 میں فتح اور 3 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ البتہ 6 پوائنٹس کے ساتھ پشاور زلمی کی ٹیم چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

کراچی کنگز اب تک سب سے زیادہ 7 میچز کھیل چکی ہے اور جس میں اس نے صرف 2 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس طرح کراچی کنگز کی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ 5 ویں نمبرز پر موجود ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6 میچز میں سے صرف ایک پر ہی کامیابی حاصل کر سکی اور پوائنٹس ٹیبل پر صرف 2 پوائنٹس کے ساتھ سب سے آخری یعنی چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

Related Posts