نیٹ فلکس سیریز ’دی نائٹ ایجنٹ‘ کب سے شروع ہوگی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر بہت جلد سنسنی خیز ایکشن سیریز دی نائٹ ایجنٹ شروع ہورہی ہے۔

سیریز میتھیو کوئرک کے مشہور ناول دی نائٹ ایجنٹ پر مبنی ہے، آئیے اس سیریز کے حوالے سے حاصل ہونے والی معلومات کے بارے میں جانتے ہیں:

کہانی

سیریز کی کہانی ایک ایف بی آئی ایجنٹ کے گرد گھومے گی جسے ایک خفیہ مشن سونپا جائے گا، مشن کے دوران وہ فون لائن کی نگرانی کررہا ہوتا ہے اور اسی دوران وہ ایک خطرناک سازش میں پھنس جاتا ہے۔

کاسٹ میں کون کون شامل ہے؟

گیبریل باسو بطورِپیٹر سدرلینڈ

لوسیان بوکانن بطورِ روز لارکن

ہانگ چاؤ بطور ڈیان فار

بی.ووڈ سائڈ بطورِ ایرک مانکس

فولا ایونز-اکنگبولا بطور چیلسی آرنگٹن

حوا ہارلو بطور ایلن

فانکس رائی بطور ڈیل

اینریک مرسیانو بطور بین المورا

سارہ ڈیس جارڈنز بطور میڈی ریڈ فیلڈ

اقساط کی تعداد

سنسنی خیز ایکشن سیریز کی کل 10 اقساط ہیں۔

سیریز کب ریلیز ہوگی؟

دی نائٹ ایجنٹ کا پریمیئر 23 مارچ 2023 کو نیٹ فلکس پر ہوگا۔

Related Posts