ایک سال کے دوران باکس آفس پر کون کونسی فلمیں چھائی رہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو انڈین میڈیا

اجے دیوگن کی فلم ‘ریڈ2’، ٹام کروز کی ‘مشن امپاسبل دی فائنل ریکوننگ’ اور وکی کوشل کی ‘چھاوا’ کی اچھی کارکردگی کے ساتھ بھارتی باکس آفس دوبارہ زندگی کی جانب لوٹ آیا ہے۔

ایسے میں اگرچہ سپر اسٹار سلمان خان کی سکندر توقعات پر پورا نہ اتر سکی پھر بھی تمام تر اتار چڑھاؤ کے باوجود رواں سال باکس آفس کی کل کلیکشن 5000 کروڑ کے قریب پہنچی، جو خاصی امید افزا بات ہے۔

ہنگامہ ایکسپریس نے رپورٹ کیا ہے کہ سال کے ابتدائی 5 ماہ میں بھارتی باکس آفس پر فلموں کا مجموعی بزنس 4 ہزار 812 کروڑ روپے تک رہا جو گزشتہ برس کے اس عرصے کے مقابلے میں 27 فیصد زائد ہے۔

اورمیکس میڈیا کی جانب سے مئی کے لیے جاری کردہ دی انڈیا باکس آفس کی رپورٹ کے مطابق مئی میں ہندوستانی باکس آفس نے 1,136 کروڑ کا مجموعی کلیکشن رجسٹر کیا، جس میں زیادہ تر کمائی ریڈ2 اور مشن امپاسبل کے ذریعے آئی۔

فروری کے بعد اس سال ہندوستانی باکس آفس پر مئی دوسرا بہترین مہینہ تھا، اس دوران مجموعی کلیکشن میں ریڈ 2 اور مشن امپاسبل کی کمائی نے 28 فیصد حصہ شامل کیا۔

مئی کی ٹاپ 5 فلمیں

10 مئی کو ریلیز ہونے والی اجے دیوگن کی Raid 2 مجموعی ملکی باکس آفس کی بنیاد پر 10 مئی 2025 کی ریلیز کی فہرست میں سرفہرست ہے۔

فلم نے 200 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کیا، جس میں متوقع کلیکشن بھی شامل ہے، کیونکہ فلم ابھی بھی کچھ تھیٹروں میں چل رہی ہے, یہ چھاوا کے بعد 2025 کی دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم بن گئی ہے، جو 693 کروڑ پر کھڑی ہے۔

ٹام کروز کا تازہ ترین مشن امپاسبل 117 کروڑ روپے کے کاروبار کے ساتھ فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔

اس کے بعد ہٹ: دی تھرڈ کیس (95 کروڑ)، بھول چوک معاف (₹82 کروڑ) اور فائنل ڈیسٹینیشن بلڈ لائنز (76 کروڑ) کمئی کرچکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مئی کا مہینہ جولائی 2023 (اوپن ہائیمر-باربی) کے بعد سے ہندوستان میں ہالی وڈ کے لیے سب سے مضبوط مہینہ ثابت ہوا ہے، جس کی فلموں نے 262 کروڑ روپے کمائے۔

ٹاپ 10 فلمیں کونسی

رپورٹ میں بھارت میں رواں سال جنوری سے مئی تک ریلیز ہوئی ٹاپ 10 فلموں کا بھی ذکر کیا گیا ہے اور نتائج مجموعی ملکی باکس آفس کلیکشن پر مبنی ہیں۔

وکی کوشل کی پیریڈ فلم چھاوا 693 کروڑ کے ساتھ سرفہرست ہے، اس کے بعد سنکرانتھیکی واستونم (222 کروڑ)، دوسرے اور ریڈ 2 (200 کروڑ) تیسرے نمبر پر ہے۔

فلم ‘گڈ بیڈ اگلی’ چوتھے نمبر، ‘گیم چینجر’ پانچویں، ‘تھڈارم’ چھٹے، ‘اسکائی فورس’ ساتویں، ایل 2: ایمپوران آٹھویں اور ڈریگن نویں نمبر پر ہیں۔

دسویں نمبر پر 121 کروڑ کے مجموعی بزنس کے ساتھ سلمان کی سکندر موجود ہے جو دو سال میں ان کی عید پر ریلیز ہونے والی پہلی فلم ہے، ڈائریکشن اور پرفارمنس کے لیے تنقید کا سامنا کرنے کے باوجود، فلم باکس آفس پر 100 کروڑ کو عبور کرنے میں کامیاب رہی اور دنیا بھر میں اس نے 200 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کیا۔

Related Posts