بھارتی سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل نے پائلٹس اور جہاز کے دوسرے عملے کو ایک غیر معمولی ہدایت جاری کی ہے جس کے بموجب فضائی عملہ پرواز پر جانے سے قبل خوشبویات حتی کہ ماؤتھ واش تک استعمال نہیں کر سکے گا۔
اس انوکھے حکمنامے کی توجیہ پیش کرتے ہوئے ایوی یشن حکام کا کہنا ہے کہ اس پابندی کا مقصد پرواز پر جانے والے پائلٹوں اور کیبن کریو سے متعلق اس بات کا اطمینان کرنا ہے کہ انہوں نے پرواز سے قبل الکوحل کا استعمال تو نہیں کیا۔ خوشبویات اور ماؤتھ واش جیسی چیزوں کا استعمال سے الکوحل کے استعمال کا تعین مشکل ہو جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
سرکاری گاڑیوں کیلئے ملک بھر میں گلگت بلتستان ماڈل اپنایا جائے، محمود مولوی
نئے حکمنامے کے مطابق فضائی عملے کا کوئی بھی فرد پرواز سے قبل کوئی بھی دوا، مواد مثلا ماؤتھ واش، دانتوں کا جل، یا الکوحل والی خوشبویات استعمال نہیں کرے گا کیونکہ ان کے استعمال سے الکوحل کا ٹیسٹ متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔
سی این این کے مطابق حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’عملے میں شامل کوئی بھی فرد ایسی دوا استعمال کرتا ہے تو اسے پرواز پر ڈیوٹی سے قبل کمپنی کے ڈاکٹر سے مشورہ لینا ہو گا۔‘‘
جھوٹا مثبت ٹیسٹ
پرفیومز میں الکوحل کی موجودگی کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا، تاہم جسم پر خوشبویات لگانے سے الکوحل کا ٹیسٹ جھوٹا ثابت ہو سکتا ہے؟
سول ایوی ایشن کی جنرل ڈائریکٹوریٹ نے 2015 میں فضائی سفر کے لیے حفاظتی ہدایات کی منظوری دی تھی اور اب نئے اضافے سے متعلق 05 اکتوبر تک عوام کو رائے دینے کے لیے کہا گیا ہے۔
دس ماہ قید
یاد رہے کہ 2018 میں جاپان ائر لائن کے ایک ہواباز کو دس ماہ کی سزا سنائی گئی تھی کیونکہ پرواز کے چند لمحوں بعد ان کے سانس کی چانچ کروائی تو اس سے ان کے خون میں الکوحل کی مقدار مطلوبہ حد سے نو گنا زیادہ پائی گئی۔
امریکہ میں ڈیلٹا ایر کے پائلٹ گبرئیل لائل کو پرواز سے پہلے الکوحل کے نشے کی وجہ سے جہاز سے اتار دیا گیا تھا۔
ڈیلٹا ایر لائن کے ایک نمائندے نے سی این این کو بتایا کہ ہماری کمپنی [ڈیلٹا] کی شراب نوشی سے متعلق پالیسی سب سے زیادہ سخت ہے اور اس کی خلاف ورزی پر کمپنی کسی قسم کی رو رعایت کا مظاہرہ نہیں کرتی۔