بجٹ میں کون کون سی گاڑیاں سستی ہونے جا رہی ہیں ؟

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
(فوٹو؛ فائل)

وفاقی بجٹ 2025-26 میں عوام کیلئے ایک ممکنہ ریلیف کی خبر سامنے آ رہی ہے جس کے مطابق 5 سال پرانی درآمدی گاڑیاں سستی ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل ٹیرف پالیسی کے تحت پرانی گاڑیوں پر کسٹمز اور ریگولیٹری ڈیوٹیز میں نرمی لانے کی تجاویز فائنل مراحل میں ہیں، جنہیں آئی ایم ایف کو بھی پیش کیا جا چکا ہے۔ ان تجاویز کا مقصد عام صارفین کو سستی گاڑیوں تک رسائی فراہم کرنا اور آٹو مارکیٹ میں مسابقتی فضا کو فروغ دینا ہے۔

مجوزہ اقدامات کے تحت پرانی گاڑیوں پر ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی بتدریج ختم کرنے کا منصوبہ زیر غور ہے جبکہ مرحلہ وار ریگولیٹری ڈیوٹیز میں کمی کی سفارش کی جا رہی ہے۔

حکام کے مطابق یہ اقدام نہ صرف شہریوں کو سستے متبادل فراہم کرے گا بلکہ مقامی کار ساز کمپنیوں کو بھی بین الاقوامی معیار کے مطابق خود کو اپ گریڈ کرنے کی تحریک دے گا۔ حکومت کی حکمتِ عملی کے مطابق 2030 تک آٹو انڈسٹری پر اوسط درآمدی ٹیرف کو 6 فیصد سے نیچے لانا ہدف ہے۔

Related Posts