ہفتے کو کراچی میں بارش ہوگی یا نہیں، موسمیات نے بتادیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں تیز بارشوں کا سبب بننے والا سسٹم نکل گیا ہے، ہفتے کو کراچی میں مطلع صاف ہوگا۔

سردار سرفراز نے موسم اور بارش کی صورت حال کے حوالے سے اپنا بیان جاری کیا جس میں انہوں نے موسم کی نئی پیشرفت سے آگاہ کیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شہر سے درمیانی اور تیز بارشوں کا سبب بننے والا مغربی سسٹم کا کافی بڑا حصہ نکل گیا اور یہ سسٹم بتدریج مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے۔

سردار سرفراز نے کہا کہ جمعے کو رات گئے تک شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور پھوار کا امکان ہے، تاہم ہفتے کو شہر کا مطلع صاف رہے گا اور بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بارش کے بعد سرد ہواؤں کے اثرات آج رات سے شہر میں نمودارہوسکتے ہیں، جس کے باعث درجہ حرارت میں دو سے تین ڈگری کمی اور خنکی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

Related Posts