بھارت کے امیر ترین شخص کے بیٹے کی شادی کی ہوشربا تفصیلات

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی کی دھوم سرحدوں اور سات سمندروں کو پار کرکے پوری دنیا میں مچی ہوئی ہے۔

ریلائنس گروپ جیسی بھارت کی صف اول کی بزنس ایمپائر کے مالک مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی عالیشان شادی کی تقریبات کا یکم مارچ سے ان کے آبائی علاقے جام نگر ریاست گجرات میں آغاز ہوچکا ہے۔

تقریبات کے آغاز کے ساتھ ہی دنیا بھر کا میڈیا اس انتہائی پرتعیش شادی کے لمحات کی پل پل اور ایک ایک بات کی کوریج دینے میں مصروف ہے۔ آئیے جانتے ہیں تین دن تک جاری رہنے والی اس شادی میں کیا کیا تقریبات اور سرگرمیاں شیڈول ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق شادی کی مرکزی تقاریب یکم مارچ سے تین مارچ تک ہوں گی۔ سبھی تقریبات میں مختلف تھیم اور ڈریس کوڈ ہیں۔ ان میں سے ایک دن جنگل فیور نامی تھیم ہے اور اس روز مہمانوں کو امبانی کے زیرِ انتظام جانوروں کے ایک ریسکیو سینٹر کا دورہ کرایا جائے گا۔ اس سینٹر میں دو ہزار سے زیادہ جانور رکھے گئے ہیں۔ یہاں ہاتھیوں کا سب سے بڑا ہسپتال بھی قائم ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق شادی کی مرکزی تقریب امبانی خاندان کے آبائی علاقے جام نگر ریاست گجرات میں ہی ہوگی جہاں 1200 مہمان شریک ہوں گے۔ مہمانوں کے لیے دنیا بھر سے آئے 100 شیف 500 کھانے تیار کر رہے ہیں۔

امبانی خاندان کی جانب سے مہمانوں کو نئی دلی اور ممبئی سے آنے اور واپسی کی چارٹر پروازوں کی بھی پیشکش کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ جام نگر میں اس شادی کے لیے ایک خصوصی مندر بھی تعمیر کیا گیا ہے جو شادی کی تقریبات میں انڈیا کی تقافتی اور روحانی شناخت سے مطابقت رکھتا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق امبانی خاندان اس شادی میں مجموعی طور پر 50 ہزار افراد کو کھانا کھلائے گا۔ اس سلسلے میں گزشتہ دن امبانی فیملی نے جام نگر کے تمام باسیوں کو بیٹے کی شادی کی خوشی میں تین دن تک بالکل مفت کھانا کھلانے کا افتتاح کیا۔

2018 میں امبانی کی بیٹی ایشا کی شادی انڈیا کی سب سے مہنگی تقریب قرار پائی تھی جس میں اطلاعات کے مطابق 10 کروڑ ڈالر خرچ ہوئے تھے، جبکہ اب بیٹے کی شادی میں اس سے کہیں زیادہ اخراجات کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔

Related Posts