اسرائیلی وزیر خارجہ سے ملاقات پر ہنگامے، لیبیا کی خاتون وزیر خارجہ کہاں غائب ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ
zia-2-1
کیا ایرانی ایٹمی پلانٹس پر امریکی حملہ ڈراما ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسرائیلی وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد سے غائب لیبیا کی معطل وزیر خارجہ نجلاء المنقوش کے ٹھکانے کے بارے میں اب بھی متضاد اطلاعات ہیں۔

ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا تھا کہ وہ استنبول اور پھر لندن گئی ہیں، تاہم دوسری جانب ایئرپورٹ حکام نے انہیں سفر کی اجازت دینے کی تردید کی ہے۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کی طرف سے روم میں لیبیا کے وزیر خارجہ کے ساتھ وزیر خارجہ ایلی کوہن کی ملاقات کی تفصیلات منظر عام پر آنے کے بعد ہنگاموں کے بعد نیویارک ٹائمز نے پیر کے روز اطلاع دی کہ نجلاء المنقوش ترکیہ فرار ہو گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں شارع فیصل پر شیر آگیا، لوگوں میں خوف و ہراس

تفصیلات منظر عام پر آنے کے بعد وزیراعظم عبد الحمید الدبیبہ نے وزیرخارجہ کو کام کرنے سے روک دیا تھا اور تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

ترکیہ سے لندن

نیویارک ٹائمز نے وزیرخارجہ کے ایک مشیر کے واٹس ایپ پیغام کا حوالہ دیا جس میں بتایا گیا کہ وہ اپنی حفاظت کے خوف سے ترکیہ بھاگ گئی ہیں۔

لیبیا کے ذرائع ابلاغ پر بتایا گیا ہے کہ وزیر خارجہ ترکیہ سے لندن کے لیے روانہ ہو گئی ہیں۔

لیبیا کے وزیراعظم الدبیبہ نے گذشتہ رات اعلان کیا تھا کہ وزیر خارجہ کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے، اور اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جب کہ میڈیا نے ایک حکومتی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیر کو برطرف کر دیا گیا ہے۔

ایک غیر رسمی ملاقات

لیبیا کی متحدہ حکومت کی وزارت خارجہ نے کل شام تصدیق کی کہ نجلاءالمنقوش کی گذشتہ ہفتے روم میں طالوی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کے دوران اسرائیلی وزیر کے ساتھ ایک غیر رسمی، غیر تجویز کردہ ملاقات ہوئی تھی۔”

بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ ملاقات میں “کوئی بات چیت، معاہدے یا مشاورت شامل نہیں تھی، اور وزیر نے واضح اور غیر مبہم انداز میں مسئلہ فلسطین کے حوالے سے لیبیا کے مستقل مزاجی کی تصدیق کی۔”

لیبیا کی داخلی سلامتی ایجنسی نے المنقوش کو سفر کی اجازت دینے یا سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے گردش کرنے والی باتوں کی تردید کی، اور کہا کہ وہ ہوائی اڈے پر پروٹوکول کے مطابق سرکاری چینلز سے نہیں گزریں۔

ایجنسی کے مطابق جب تک کہ تحقیقات مکمل نہیں ہوتیں، وزیر پر سفری پابندیاں عائد رہیں گی۔

Related Posts