دیسی گھی کے تڑکے والی جمعہ گجر نہاری نہیں کھائی تو آپ نے کچھ نہیں کھایا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نہاری کراچی کی بہت مقبول اور خاص ڈش ہے اور کراچی ہی نہیں پورے ملک کے شہری نہاری بہت شوق سے کھاتے ہیں۔

کراچی میں نہاری کے حوالے سے کئی ایک مقامات اور ریسٹورنٹ اپنی خاص ورائٹیز کے باعث نہاری کا خصوصی شوق رکھنے والوں میں مشہور ہیں۔ ان خاص نہاری ہاؤسز پر نہاری کے شائقین کا ہمہ وقت رش ہوتا ہے اور شوقین لوگ دور دراز سے خصوصی سفر کرکے ان مقامات کا رخ کرتے ہیں۔

نہاری کی اس مقبولیت کو دیکھ کر مختلف نہاری ریستورانوں کے درمیان نت نئی ورائٹی اور نئے سے نیا ذائقہ لاکر اہل ذوق کا دل جیتنے کیلئے مسابقت کی فضا رہتی ہے اور ہر کوئی کوشش کرتا ہے کہ اس کا ذائقہ دوسرے سے منفرد اور پر لطف ہو۔

مسابقت کے اس ماحول میں آج کل لیاقت آباد کراچی کی جمعہ گجر نہاری کا چرچا اور ذائقہ لوگوں کی زبانوں پر عام ہے اور نہاری کے خاص شوقین افراد بڑی تعداد میں جمعہ گجر نہاری کا ذائقہ ٹرائی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ہم نے بھی اس تجسس میں کہ آخر جمعہ گجر کی نہاری میں ایسی کیا انفرادیت ہے جو کراچی کی ممتاز، جاوید، دہلی، سہیل، زاہد جیسی مشہور عام نہاریوں میں نہیں، لیاقت آباد کا رخ کیا۔

ہم نے نہ صرف یہاں کی انتظامیہ سے ان کی ورائٹی کی معلومات حاصل کیں بلکہ خود چکھ کر بھی دیکھی، جس کے بعد ہم بھی اعتماد سے کہہ سکتے ہیں کہ جمعہ گجر کی نہاری میں جو ٹیسٹ ہے اور اس کے ذائقے میں جو انفرادیت ہے وہ آپ کو کسی دوسری جگہ نہیں ملے گی۔

جمعہ گجر نہاری کے منتظم سلطان نے بتایا کہ ان کی نہاری کی خاص بات دیسی گھی کا تڑکا ہے، جو کراچی کی کسی نہاری میں نہیں۔ انہوں نےبتایا کہ کچھ عرصہ پہلے ہی انہیں اس کا آئیڈیا آیا، اس کا تجربہ کیا تو لوگوں نے بڑی پذیرائی دی اور اب دور دور سے لوگ یہاں کا رخ کرتے ہیں۔،

جمعہ گجر نہاری کی خاص نہاری روزانہ رات بارہ بجے پکنا شروع ہوتی ہے، روزانہ سو کلو نہاری بنتی ہے، رات بارہ سے صبح آٹھ بجے تک پک کر سو کلو نہاری تیار ہوجاتی ہے اور صبح نو بجے سے لیکر رات بارہ بجے تک یہ نہاری چلتی ہے اور لوگ  جمعہ گجر کے منفرد ذائقے کا لطف لیتے ہیں۔

Related Posts