کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک کراچی احمد نواز چیمہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں افطار سے 2 گھنٹے قبل کسی کا چالان نہیں کیا جائیگا۔
ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ نے اپنے بیان میں کہا کہ رمضان المبارک میں افطار سے 2 گھنٹے قبل کسی گاڑی سوار کا چالان نہیں کیا جائیگا۔
جاری کردہ بیان میں ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ رمضان المبارک میں ٹریفک بحال رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے بعدازاں ٹریفک بحال رکھنے کیلئے تمام پوائنٹس پر اہلکار تعینات ہونگے۔
مزید برآں انہوں نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کیلیے ٹریفک پولیس کا خصوصی یونٹ تشکیل دے دیا گیا ہے جو افطار کے بعد سےسحری تک فرائض انجام دے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پشین کا حسیب اللہ، پاکستان کرکٹ کا ابھرتا ہوا ستارہ