کراچی میں سردی کی نئی لہر کب آئیگی؟ محکمہ موسمیات نے بتایا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں سردی کی نئی لہر کب آئیگی؟ محکمہ موسمیات نے بتایا
کراچی میں سردی کی نئی لہر کب آئیگی؟ محکمہ موسمیات نے بتایا

کراچی:شہر قائد میں سردی کی نئی لہر کب آئیگی، اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا بیان سامنے آگیا ہے، بیان کے مطابق کراچی میں 21 اور 22 جنوری سے سردی کی نئی لہر داخل ہوگی جو کہ خشک موسم کا سبب بنے گی۔

محکمہ موسمیات کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شہر قائد نئی لہر کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے جبکہ یہ مغربی سلسلہ 18 جنوری کی رات سے بلوچستان میں داخل ہوگا اور اس کے زیر اثر بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

سردار سرفراز نے بتایا کہ سردی کی ایک نئی لہر کے دوران کراچی بلوچستان کی سرد ہواؤں کے لپیٹ میں رہے گا اور اس دوران معمول سے تیز شمال مشرقی ہوائیں چل سکتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سردی کی نئی لہر کے دوران کراچی میں درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں آ سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ مغربی ہواؤں کا ایک سسٹم بدھ کی صبح بلوچستان پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

سردار سرفراز نے کہاکہ سسٹم کے تحت بلوچستان میں بارشیں اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے، سسٹم سندھ اور ملک کے شمالی حصے میں بھی بارشوں کا باعث بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ منگل کو بھی کراچی میں پارہ سنگل ڈیجٹ میں رہا، 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 7 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک اور موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:پنجاب میں صنعتی بحران شدت اختیار کرگیا، ہزاروں لوگوں کے بیروزگار ہونے کی اطلاعات

چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ کراچی میں (بدھ) سے سردی کی شدت کم رہے گی، شہر میں 3 روز کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

Related Posts