کراچی میں بارش کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آئندہ 3 روز میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ظاہر کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 19جولائی سےمون سون ہوائیں سندھ کے مشرقی علاقوں میں داخل ہونےکا امکان ہے جب کہ 19 جولائی کی شام سے 22 یا 23 جولائی تک سندھ کے مختلف شہروں میں بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 20 سے 22 جولائی کے دوران کراچی، حیدرآباد، ٹھٹہ، سجاول اور بدین میں بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

لیاری، جائیداد کے تنازع پر بھائی اور بھتیجوں نے پولیس اہلکار کو قتل کردیا

اس کے علاوہ تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپور خاص، سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ شہر قائد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

Related Posts