ایلون مسک کا اسٹار لنک پاکستان میں کب کام شروع کرے گا؟

مقبول خبریں

کالمز

Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ
zia-2-1
کیا ایرانی ایٹمی پلانٹس پر امریکی حملہ ڈراما ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

When will Elon Musk’s Starlink start operation in Pakistan?

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ اسٹار لنک اور دیگر سیٹلائٹ براڈ بینڈ کمپنیاں اور سیٹلائٹ آپریٹرز پاکستان میں آپریشن شروع کرنے کی جانب پیشرفت کر رہے ہیں تاہم عالمی سطح پر مشہور سیٹلائٹ براڈ بینڈ سروس فراہم کرنے والے ادارے نے ابھی تک لائسنس حاصل کرنے کے لیے ضروری شرائط پوری نہیں کی ہیں۔

قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ کے بیان کے مطابق اسٹار لنک دسمبر 2021 میں ایس ای سی پی کے ساتھ اسٹار لنک انٹرنیٹ سروسز پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے طور پر رجسٹر ہوا۔

اس کے بعد انہوں نے براڈ بینڈ سروسز کے لیے 24 فروری 2022 کو پی ٹی اے کے ساتھ ایل ڈی آئی لائسنس کے لیے درخواست دی۔ قومی اسمبلی کو مزید بتایا گیا کہ متوازی طور پرتجارتی آپریشن شروع کرنے کے لیے مقامی کمپنیوں/سروس فراہم کرنے والے اداروں کے ساتھ تجارتی مذاکرات میں بھی جاری ہیں۔

Related Posts