رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن کب ہوگا؟محکمہ موسمیات نے بتادیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن کب ہوگا؟محکمہ موسمیات نے بتادیا
رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن کب ہوگا؟محکمہ موسمیات نے بتادیا

کراچی:محکمہ موسمیات کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 25 اکتوبر کو ہوگا۔ جزوی سورج گرہن کا آغاز پاکستان میں دوپہر 1 بج کر 58 منٹ پر ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے بیان میں کہا گیا ہے کہ 25اکتوبر کو سورج کو جزوی گرہن لگے گا، جو 4 بجے عروج پر ہوگا۔ پاکستان میں جزوی سورج گرہن نظر نہیں آئے گا۔

محکمہ موسمیات کا اس حوالے سے مزید بتانا ہے کہ جزوی سورج گرہن کا اختتام 6 بج کر 2 منٹ پر ہوگا۔یورپ، ایشیا کے مغربی حصے، شمالی افریقا اور مشرق وسطی میں سورج گرہن دیکھا جائے گا۔

ماہر فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 25 اکتوبرکو ہوگا۔جزوی سورج گرہن پاکستان سمیت یورپ،ایشیا، شمال مشرقی افریقا کے کئی ممالک میں دیکھا جائے گا۔

پاکستان میں جزوی طور پر سورج کو گرہن لگے گا اوراس کا آغاز مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3 بج کر 57 منٹ پر ہوگا۔ پاکستان میں سورج گرہن کا اختتام 5:56 منٹ پر ہوگا۔

مزید پڑھیں:سپر اسنو مون: چاند زمین سے 90 فیصد قریب آ کر مزید روشن ہوگیا

اُن کا مزید کہنا تھا کہ سورج کو جزوی گرہن 5بج کر 1منٹ پر لگے گا اور اس دوران سورج ک ایک حصہ گہرا ہوجائے گا۔ جزوی اور رواں سال کے آخری سورج گرہن کا مجموعی دورانیہ 2 گھنٹے ہے۔رواں سال کا پہلا سورج گرہن یکم مئی کو ہوا تھا۔

Related Posts