عمران نیازی پر غداری کا مقدمہ چلے گا، بھاگنے نہیں دینگے، احسن اقبال

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ahsan Iqbal

اسلام آباد:سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ نیب میرے حوالے کر دیں چوبیس گھنٹوں میں آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بنا کر دکھاؤنگا ،پی ڈی ایم اتحاد سینیٹ الیکشن میں حصہ نہیں لیتا تو حکمران جماعت کو دو تہائی اکثریت مل جائے گی، ہم اسلام آباد آئے توسب سے پہلے بھاگنے والا بندہ شہزاد اکبر ہوگا،عمران نیازی کو بھی بھاگنے نہیں دیا جائے گا، اس پر غداری کا مقدمہ چلے گا۔

منگل کو احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاکہ یہ حکومت پاکستان تحریک انصاف کی نہیں، پاکستان تحریک جھوٹ کی حکومت ہے، لوگوں کو جیل میں ڈال کر ان کی کردار کشی کی جاتی ہے، ڈیڑھ سال پہلے مجھ پر الزام لگایا کہ 70 ارب روپے کمیشن کھائے ہیں، آج تک یہ اس پر جے آئی ٹی نہ بنا سکے۔

انہوں نے کہاکہ ملتان سکھر موٹر وے چین کی حکومت نے بنائی ہے، پاکستان کا پیسہ خرچ نہیں ہوا، آپ ہمارے دوست ملک چین پر الزام لگا رہے ہیں جس نے پاکستان کا ہاتھ پکڑا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے اندر آپ کے وزیر چین کی حکومت پر کرپشن کے الزامات لگاتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ آج سی پیک اسٹال ہو چکا ہے، یہ پاک چین تعلقات اور دوستی کو سبوتاژکر رہے ہیں، میرے ہاتھوں سے 32 سو ارب روپے نکلے ہیں پلاننگ منسٹری میں، 32 روپے کی کرپشن ثابت کرو، جن لوگوں نے محنت، دیانت داری سے ملک چلایا ان کیخلاف مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔

احسن اقبال ٰنے کہاکہ ہم نے منصوبوں کی لاگت میں کمی کر کے پاکستان کا پیسہ بچایا ہے، ریفرنس میں لکھا گیا کہ اسپورٹس کمپلیکس کی سہولت پاکستان میں کہیں نہیں تھی، آپ نے کیوں بنا دی؟ نارووال کوئی اسرائیل میں ہے؟یہ جرم نہیں ہے، یہ جرم بار بار کروں گا، دوبارہ موقع ملا تو ملک کے دیگر حصوں میں بھی اسپورٹس کمپلیکس بنائیں گے،وزیر اعظم کہتے ہیں ڈویلپمنٹ کیلئے کوئی بجٹ نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ آپ میرے حوالے نیب کریں، پاکستان کے جس جنرل، جج، بیوروکریٹ، صحافی کو کہیں گے اس کیخلاف 24 گھنٹوں میں آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بنا کر دکھا دوں گا انہوں نے کہاکہ کہاں ہے وہ ملتان سکھر موٹر وے 70 ارب کا کیس جس سے آپ نے میری کردار کشی کی؟ 32 سو ارب کی ڈویلپمنٹ کی، 32 روپے کی کرپشن ثابت کر کے دکھائیں، آپ جھوٹے الزامات لگاتے ہیں، اس طرح ملک نہیں چلے گا، پاکستان کی تمام یونیورسٹیز کے بجٹ کاٹ دیئے گئے ہیں، حکومت نے یونیورسٹیز کو بیمار کردیا ہے۔

تقریریں یہ بڑی بڑی کرتے ہیں، انکو ملک چلانا نہیں، ملک اجاڑنا آتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن میں حصہ نہیں لیتا تو حکمران جماعت کو دو تہائی اکثریت مل جائے گی۔

مزید پڑھیں:منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف اور حمزہ شہباز نیب عدالت میں پیش

انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کا مقصد آئین پاکستان کا تحفظ ہے، دو تہائی اکثریت کے ساتھ حکمران جماعت آئین کا حلیہ بگاڑ سکتے ہیں، 18 ترمیم کو تبدیل کر سکتے ہیں، ہم ایسا نہیں ہونے دینگے۔

انہوں نے کہاکہ لانگ مارچ پر پوری پی ڈی ایم متفق ہے، استعفوں پر بھی پی ڈی ایم کی تمام لیڈرشپ متفق ہے، جب لانگ مارچ کے قافلے اسلام آباد پہنچیں گے تو یہاں پاؤں رکھنے کی جگہ نہ ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کہتے تھے پی ڈی ایم کہہ رہی ہے حکومت کا تختہ الٹائو ، فوج کے ترجمان خود کہہ رہے ہیں کہ ہمارا اپوزیشن سے کوئی رابطہ نہیں۔

انہوں نے کہاکہ ابھی چینی، آٹے کا زخم نہیں بھرا تھا، آپ نے گھی بھی مہنگا کر دیا، غریب آدمی 270 روپے کلو گھی نہیں خرید سکتا، بجلی ان سے نہیں چلتی، پھر کہتے ہیں پچھلی حکومت کا قصور ہے، پچھلی حکومت سنڈروم نہیں چلے گا، جب بھی حکومت گری، سب سے پہلے بھاگنے والا بندہ شہزاد اکبر ہوگا،عمران نیازی کو بھی بھاگنے نہیں دیا جائے گا، اس پر غداری کا مقدمہ چلے گا۔

Related Posts