ملکی تاریخ میں گندم کی قیمت بلند ترین سطح پر، 75 سال کے ریکارڈ ٹوٹ گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملکی تاریخ میں گندم کی قیمت بلند ترین سطح پر، 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گئے
ملکی تاریخ میں گندم کی قیمت بلند ترین سطح پر، 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گئے

 ملک میں گندم کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، قیمت میں اضافے نے 75 سالہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔

14 ستمبر 2022ء کو اوپن مارکیٹ میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک بھر میں گندم کی ریکارڈ گرانی ہو گئی ہے۔

ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ جڑواں شہروں میں گندم کی قیمت 3560 روپے سے 3600 روپے فی چالیس کلو گرام تک پہنچ گئی ہے۔

اگر حکومت نے سرکاری کوٹے میں فوری اضافہ نہ کیا تو اوپن مارکیٹ میں گندم مافیا اپنے غیر قانونی سٹاکس کی قیمت تیزی سے بڑھائے گا۔

مارکیٹ میں 3600 روپے فی چالیس کلو گرام تک گندم کی قیمت ہونے کے نتیجے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی کی 200 سے زائد فلور ملوں نے 1300 روپے کے پندرہ کلوپرائیویٹ آٹے تھیلے کی قیمت 1500 سے 1600 روپے تک کر دی ہے۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن شمالی پنجاب کے وائس چیئرمین عاطف ندیم مرزا کے مطابق حکومت پنجاب نے اگر فلور ملوں کو سرکاری کوٹہ سولہ سترہ ہزار ٹن سے بڑھا کر چوبیس پچیس ہزار ٹن تک نہ کیا تو پورے ملک میں روٹی، نان،  ڈبل روٹی اور بیکری کی اشیاء کی قیمتیں اسی تناسب سے چند روز میں بڑھ جائیں گی۔

Related Posts