واٹس ایپ گروپ چیٹ میں دو نئے فیچرز متعارف کروانے جارہا ہے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

واٹس ایپ نے ایک اور فیچر پر کام کرنا شروع کردیا
واٹس ایپ نے ایک اور فیچر پر کام کرنا شروع کردیا

واٹس ایپ اپنے صارفین کیلئے دو نئے فیچرز متعارف کرانے جارہا ہے۔

کیمرا یوزر انٹر فیس میں تبدیلی اور وائس کالز کیلئے نیا انٹر فیس متعارف کرنے کے بعد واٹس ایپ اب اپنے صارفین کے لیے واٹس ایپ گروپ میں پولز بنانے کے فیچر پر کام کر رہا ہے۔

واٹس ایپ میں اب یہ فیچر آنے والا ہے جس میں واٹس ایپ سوال درج کرنے کے متعلق کہے گا، جس کو واٹس ایپ گروپ میں بھیجا جائے گا چوں کہ فیچر فی الحال تکمیلی مراحل میں ہے اس لیے اس کے متعلق مزید معلومات نہیں دی جا سکتیں، لیکن اسکرین شاٹ اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ واٹس ایپ اپنی ایپلی کیشن میں پولز کو متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اس فیچر کے بعد آپ گروپ میں ایک سوال پوچھ سکیں گے اور گروپ ممبران اس سوال کا جواب ووٹ کی صورت میں دے سکیں گے۔

واضح رہے ان پولز کو صرف گروپ کے لوگ استعمال کر سکیں گے اور یہ اینڈ ٹو اینڈ اِنکرِپٹڈ ہوں گے، یہاں تک کہ آپ ک جواب بھی لہٰذا گروپ کے لوگ ہی پولز اور اس کے نتائج دیکھ سکیں گے۔

فی الحال یہ فیچر بیٹا ورژن پر آزمائشی مراحل میں اور عام صارفین کے لیے اس کا جاری کیا جانا جلد متوقع ہے۔

مزید برآں اب سے واٹس ایپ صارفین کسی کے میسیج پر ردعمل بھی دے سکیں گے جیسے کہ فیس بک اور ٹوئٹر پر دے سکتے ہیں۔

Related Posts