انٹرنیٹ کے ذریعے پیغامات ارسال کرنے کی سب سے بڑی ایپ واٹس ایپ کی انتظامیہ نے ڈیسک ٹاپ ورژن میں کالنگ فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ نت نئی اپ ڈیٹس کے ذریعے صارفین کو سہولیات پیش کرتا رہتا ہے۔ جلد ہی ویب ورثن میں نئی اپ ڈیٹ پیش کی جائے گی۔ عالمی میڈیا کے مطابق واٹس ایپ گروپ کالز کی حد رواں برس 4 سے 16 کی گئی تھی۔
بہت جلد واٹس ایپ انتظامیہ کا کالنگ فیچر ڈیسک ٹاپ ورژن میں دستیاب ہونے والا ہے۔ واٹس ایپ بیٹا ورژن کے ذریعے فیچر آزما رہا ہے تاہم یہ فی الحال صارفین کو دستیاب نہیں ہے۔
عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ نے واضح طور پر یہ نہیں بتایا کہ فیچر کی دستیابی کب تک ممکن ہوسکے گی تاہم جلد ہی یہ فیچر متعارف کرائے جانے کے امکانات ہیں۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل سوشل میڈیا ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سہولت کے پیش نظر پیغامات کے لیے ایک نیا آپشن پیش کردیا، جس میں بھیجنے اور وصول کرنے والے کے فون سے پیغامات ازخود سات روز بعد غائب ہوجاتے ہیں۔
واضح رہے کہ فیس بک نے واپس ایپ استعمال کرنے والوں کے لئے ’ڈس اپیئرنگ مسیجز‘ کا آپشن گزشتہ ماہ پیش کیا جسے 2 ارب صارفین کی گفتگو خفیہ رکھنے کے لیے پیش کیا گیا۔ کمپنی کے مطابق یہ آپشن نومبر کے آخر تک تمام صارفین کے لیے پیش کیا جانا تھا۔
مزید پڑھیں: سات روز بعد میسج غائب، واٹس ایپ نے نیا آپشن پیش کردیا