اے وی ایل سی کی کارروائی، کراچی سے چوری کی گئی 12 کاریں دیگر شہروں سے برآمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Police demanded Rs 500,000 for the theft of a car parked outside the house of a Hyderabad resident

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے چوری کی گئی 12 کاروں کو دیگر شہروں سے برآمد کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے وی ایل سی نے کراچی کے مختلف علاقوں سے چوری کی گئی 12 کاروں کو کوئٹہ، نوشکی، مستونگ، قلات، خضدار، پشین اور میرپور خاص سے برآمد کیا۔

برآمد کی گئی گاڑیاں اے وی ایل سی نے کراچی پہنچا دیں جنہیں مالکان کے سپرد کرنے کیلئے کارروائی کی جارہی ہے۔گاڑی چوری کرنے والے ملزمان کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل اے وی ایل سی نے کارروائی کرتے ہوئے  5 کاریں بر آمد کیں اور 2 ملزمان گرفتار کیے جن میں سے 1 ملزم تھانہ سائٹ بی میں گرفتار ہوا جسکو بعد اندراج مقدمہ بغرض تفتیش اے وی ایل سی کے حوالے کیا گیا۔

ملزم کی حوالگی کے بعد اے وی ایل سائٹ ڈویژن نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے قبضہ سے 11 روز قبل  کراچی کے مختلف علاقوں سے چوری شدہ 5 کا ریں برآمدکر کے ایک ساتھی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

مزید پڑھیں: اے وی ایل سی کی کارروائی، 5 کاریں برآمد، 2 ملزمان گرفتار

Related Posts