کیلیفورنیا: پیغام رسانی کی مشہورومعروف ایپلی کیشن واٹس ایپ نے چیٹنگ خفیہ رکھنے کیلئے نیا آپشن متعارف کرادیا، آٹو ڈیلیٹ کے ذریعے صارفین اپنی گفتگو محفوظ رکھنے کی بجائے ضائع کرسکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیفالٹ آپشن کے تحت واٹس ایپ میں کی گئی تمام تر گفتگو محفوظ رہتی ہے تاہم زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین کو اپنی سابقہ گفتگو کو بعض اوقات رازداری یا فون کی میموری بچانے کیلئے ڈیلیٹ کرنا پڑتا ہے، آٹو ڈیلیٹ کے ذریعے وقت کی بچت ہوگی۔
واٹس ایپ کا بزنس صارفین کی مدد کیلئے اہم اقدام، خاص فیچر متعارف کرادیا
ہبل کاکارنامہ، پہلی بار 1 لاکھ 40ہزار نوری سال طویل کہکشاں کی تصویر تیار
واٹس ایپ نے مختلف پیغامات اور چیٹنگ کو 1 سے 7 روز یا پھر 90 روز کے بعد آٹو ڈیلیٹ کرنے کا آپشن متعارف کرادیا۔ منتخب کی گئی مدت کے بعد گفتگو خود بخود ضائع ہوجائے گی۔ نیا آپشن تمام تر گفتگو یا تھریڈز (پیغامات کے طویل سلسلے) پر نافذ ہوگا۔
نئے فیچر کو واٹس ایپ گروپ پر بھی نافذ کیا جاسکے گا۔ واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام پر روابط کو ون لنک کرنے پر بھی غور جاری ہے۔ سوشل میڈیا کمپنی کے مطابق ای ٹو انکرپشن پر عملدرآمد کیلئے مزید دو سال کا وقت درکار ہوگا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی واٹس ایپ کی جانب سے نت نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے رہے ہیں۔گزشتہ ماہ بزنس صارفین کیلئے بھی اہم فیچر متعارف کرایا گیا جس کے ذریعے اشتہارات بنائے جاسکتے ہیں۔ کوئی بھی صارف بزنس اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرسکے گا۔
اس حوالے سے گزشتہ ماہ واٹس ایپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کا کہنا تھا کہ نئے فیچر کی بدولت کاروباری حضرات فیس بک پر دئیے جانے والے اشتہارات کے ذریعے نئے صارفین تک باآسانی پہنچ سکتے ہیں۔