دنیا بھر میں پیغام رسانی کیلئے سب سے زیادہ واٹس ایپ کا استعمال کیا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ اپنے صارفین کو سہولت دینے کیلئے اکثراوقات اپنے فیچرز میں تبدیلی کرتا رہتا ہے۔
حال ہی میں واٹس ایپ نے ایک ایسا دلچسپ فیچر متعارف کروایا ہے، جس میں ایسے افراد کی پرائیویسی کا خیال رکھا جائے گا جو کہ اپنی تصویر صرف مخصوص لوگوں کو دکھانا چاہتے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق واٹس ایپ کے اس نئے فیچر میں آپ باآسانی انتخاب کرسکیں گے کہ کون آپ کی ذاتی معلومات دیکھ سکتا ہے اور کون نہیں ہے، اس فیچرکی مدد سے آپ اپنے رابطوں کی لسٹ میں سے بھی مخصوص لوگوں کا انتخاب کرسکیں گے۔
پاکستان میں کورونا کے 204 نئے کیسز رپورٹ، 66 مریضوں کی حالت تشویشناک