واٹس ایپ نے ایک اور فیچر پر کام کرنا شروع کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

واٹس ایپ نے ایک اور فیچر پر کام کرنا شروع کردیا
واٹس ایپ نے ایک اور فیچر پر کام کرنا شروع کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سان فرانسسکو: دنیا بھر میں زیادہ تر لوگ پیغام رسانی کیلئے واٹس ایپ کو ہی استعمال کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولت کیلئے اکثراوقات اپنے فیچرز میں تبدیلی کرتا رہتا ہے۔

ڈبلیو اے بیٹا ویب سائٹ پر شائع رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ نے کمپونین موڈ نامی فیچر پر کام شروع کردیا گیا ہے، جس کے تحت مستقبل میں اکاؤنٹ کو ثانوی ڈیوائس کے طور پر صرف اینڈرائیڈ ٹیبلیٹ پر استعمال کیا جاسکے گا اور آئی او ایس ٹیبلیٹ سے یہ منسلک نہیں ہوسکے گا۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ آئی فون صارفین انٹرنیٹ کے بغیر بھی ثانوی ڈیوائس کے طور پر صرف اینڈرائیڈ ٹیبلیٹ تک ہی رسائی ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:

تیز ترین انٹرنیٹ سروس کیلئے بڑے منصوبے کی منظوری

تاہم، کمپنی کی جانب سے اس موڈ کے متعارف کرائے جانے کے حوالے سے کوئی حتمی تاریخ سامنے نہیں آسکی اور نہ ہی کوئی تصدیق کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ نے جولائی 2022 میں صارفین کیلئے یہ فیچر متعارف کروایا تھا جس کے تحت صارف بیک وقت ایک اکاؤنٹ کو اسمارٹ فون، ٹیبلیٹ، کمپیوٹر اور ویب پر استعمال کرسکتا تھا۔

Related Posts