واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے نیا فیچر متعارف کروادیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے نیا فیچر متعارف کروادیا
واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے نیا فیچر متعارف کروادیا

دنیا بھر میں پیغام رسانی کیلئے سب سے زیادہ واٹس ایپ کا استعمال کیا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ اپنے صارفین کو سہولت دینے کیلئے اکثراوقات اپنے فیچرز میں تبدیلی کرتا رہتا ہے۔

حال ہی میں واٹس ایپ نے دلچسپ فیچر متعارف کروایا ہے، جس کے تحت واٹس ایپ صارفین اپنی پروفائل پکچر کو اپنے مخصوص کانٹیکٹس سے مخفی رکھ سکیں گے۔

واٹس ایپ کے اس نئے فیچر کے تحت صارفین کے پاس پروفائل پِکچر کے لیے پرائیویسی سیٹنگز کے تحت My contacts except کا نیا آپشن موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

رم جھم پھوار اور گرتی بوندیں، ملک میں بارشوں کا آغاز کب سے ہوگا؟

قبل ازیں واٹس ایپ کے پاس اس سے پہلے Who can see my profile picture سیٹنگز کے نیچے صرف تین آپشن تھے یعنی Everybody , My Contacts اور Nobody۔

خیال رہے کہ اس فیچر کو ابتدائی طور پر صرف محدود صارفین کے لیے 2021 کے آغاز میں متعارف کروایا گیا تھا لیکن اب یہ ایپلیکیشن اینڈ رائیڈ اور آئی او ایس ورژن میں متعارف کروا دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں واٹس ایپ نے اس سے پہلے ایک اور فیچر متعارف کروایا تھا، جس میں ایسے افراد کی پرائیویسی کا خیال رکھا جائے گا جو کہ اپنی تصویر صرف مخصوص لوگوں کو دکھانا چاہتے ہیں۔

واٹس ایپ کے اس نئے فیچر میں آپ باآسانی انتخاب کرسکیں گے کہ کون آپ کی ذاتی معلومات دیکھ سکتا ہے اور کون نہیں ہے، اس فیچرکی مدد سے آپ اپنے رابطوں کی لسٹ میں سے بھی مخصوص لوگوں کا انتخاب کرسکیں گے۔

 

Related Posts