مشہور وائرل ویڈیو ’پاوری ہورہی ہے‘ سے مقبول ہونے والی دانا نیر مبین کئی پاکستانی ڈراموں میں نظر آرہی ہیں۔
حال ہی میں دانا نیر مبین نے ایک شادی میں شرکت کی، جس میں انھیں اپنی بہن نفیل کے ہمراہ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق یہ کلپ اشنا شاہ کی شادی کی تقریب کا ہے جس میں وہ بالی ووڈ کے ایک مشہور پنجابی گانے پر ڈانس کررہی تھیں۔
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے دانا نیر مبین کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔
صارفین کے مطابق اب دانا نیر مبین فلموں میں کام کرنا چاہتی ہیں اسی لئے اس قسم کا رقص کررہی ہیں، زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین نے اُن کے اس رقص کو جاہلانہ فعل قرار دیا۔
کام کے محاذ پردانا نیرمبین دو مقبول ڈرامہ سیریل ’صنفِ آہن‘ اور ’محبت گمشدہ میری‘ میں نظر کام کرچکی ہیں۔