شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسیات کی پیش گوئی
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسیات کی پیش گوئی

کراچی: شہرقائد میں موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آج اور کل شہر میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 66 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جارہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آج کم سے کم درجہ حرارت 25.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ مطلع صاف رہے گا البتہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وکٹ کیپر کامران اکمل نے محمد رضوان کے بارے میں اپنی رائے بتادی

مزید برآں محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 15 یا 16 اپریل سے شہر میں گرمی کی نئی لہر کا امکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم گرم اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا تاہم رات کے دوران خیبر پختونخوا،اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائیں چلنے کے علاوہ کہیں کہیں پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اورخشک رہے گا تاہم بعد دوپہر بالائی سندھ میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

Related Posts